ٹیکنالوجی
اپنے واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کئے گئےمیسج پڑھ سکتے ہیں
واٹس ایپ نے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو چیٹ ونڈو پر واپس لانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تصدیق کردی۔
یوں تو ایپلی کیشن نے یہ فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کرایا تھا لیکن تمام صارفین کی اس فیچر تک رسائی ممکن نہیں تھی، اب واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ زبردست فیچر ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
اس فیچر میں کیا ہوگا؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صارفین جلد بازی میں چیٹ کے دوران کسی پیغام کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کردیتے ہیں جس سے پیغام ہمیشہ کے لیے حذف ہوجاتا ہے اور جس کو میسج غلطی سے گیا ہوتا ہے وہ پڑھ لیتا ہے۔
"Delete for Me" 🤦🤦🤦
— WhatsApp (@WhatsApp) December 19, 2022
We've all been there, but now you can UNDO when you accidentally delete a message for you that you meant to delete for everyone! pic.twitter.com/wWgJ3JRc2r
مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ اب جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کریں گے تو اسے دوبارہ اپنی اسکرین پر بھی واپس لاسکتے ہیں۔
اسے کیسے استعمال کیا جائے گا؟
میسج 'ڈیلیٹ فار می' کرتے ہی آپ کی نظروں کے سامنے ان ڈو (undo) کا آپشن آئے گا، ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔
لیکن یہ یاد رکھیے گا کہ آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ یعنی تین سے چار سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔
پاکستان
آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ
آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
آرمی چیف سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر(این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹرپہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک چین مشترکہ فوجی مشق وارئیر 8 میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔
پاکستان
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
سینیٹر نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر بانی چیئرمین کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، بانی کی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی بانی چیئرمین کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔
دنیا
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت
دریافت ہو نے والے سونے کےذخیرےکی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے،اور مکنہ طور پر سونے کے اس ذخیرہ کو دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔
واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔
جبکہ اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی