جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے   21 ممکنہ کھلاڑیوں  کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ،  امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ، شاداب خان، شاہنواز  دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فخر زمان، خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی انجری کے باعث شامل نہیں ، فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ قرار، ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

 زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

 عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز  9،   11 اور  13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

 

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار200 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار400 کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1499.99 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.

چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیروتفریح کیلئے جانے والی طالبات کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیروتفریح کیلئے جانے والی طالبات کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور : سندر میں نا معلوم افراد نے  نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے دو طالبات زخمی ہو گئیں ، عائشہ نامی طالبہ کو سر میں گولی لگی اور اور نہایت تشویش ناک حا لت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے بھائی کی مدیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی گئی ہے اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

طالبات کی بس سیرو تفریح کے لیے پتوکی سے مری کی جانب جا رہی تھی جب واقعہ پیش آیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll