مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی کا حصہ پینتیس فیصد تک پہنچ گیا، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہو گئی۔


گیس کی قلت اور مہنگائی کی بڑی وجہ سامنے آئی، سوئی ناردرن گیس سسٹم کی طلب 2220 ملین کیوبک فٹ روزانہ کی حد پار کر گئی ہے، مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی کا حصہ 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
سوئی ناردرن گیس سسٹم کی سپلائی میں 756 ایم ایم سی ایف ڈی یا 35 فیصد مہنگی آر ایل این جی سسٹم میں شامل ہے۔ آر ایل این جی کی قیمت 3 ہزار 256 روپے جب کہ کھاد فیکٹریوں کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کا ٹیرف صرف 302 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
آر ایل این جی سے طلب اور رسد کا فرق ختم کرنے کے بعد سےگھریلو صارفین کا اوسط ٹیرف 713 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھ گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گیس کی گھریلو کھپت 1 ہزار 47 ملین کیوبک فٹ روزانہ اور اس میں اآر ایل این جی کا حصہ ریکارڈ سطح 45 فیصد پر ہے۔
طلب اور رسد کا فرق ختم ہونے کے باوجود گیس کی پرانی ڈسٹری بیوشن پائپ لائنز اور صارفین کا گیس پمپ کمپریسرز کا بڑی تعداد میں استعمال قلت کی اصل وجہ ہیں۔

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 4 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 44 منٹ قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 5 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 15 گھنٹے قبل