ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، تاہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔


یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج سے چینی کی قیمت 19 روپے فی کلو کردی گئی جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 496 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت اب 70 روپے سے بڑھ کر 89 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 375 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 1296 روپے کا ہوگیا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے جن کے لیے چینی فی کلو 70 روپے، گھی کی قیمت 300 روپے فی کلو ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو آٹے کے 10 کلو کا تھیلا 400 روپے اور دیگر شہریوں کو 648 روپے میں دیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت آج سے ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد چینی اور گھی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سے کم کرکے 3 کلو مقرر کردی گئی ہے جبکہ آٹے کی ماہانہ خریداری کی حد 40 سےکم کرکے 20 کلو مقرر کردی گئی ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق مستحقین کے لیے سامان کی پرانی حد برقرار رہے گی جس سے وہ ماہانہ 40 کلو تک آٹا خرید سکیں گے جبکہ چینی اور گھی بالترتیب ماہانہ 5,5 کلو تک خرید سکیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت 31 دسمبر تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آٹے اور چینی کی قیمتیں تمام شہریوں کے لیے یکساں تھیں مگر اب ان قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تینوں چیزیں پرانی قیمتوں پر خرید سکیں گے جبکہ دیگر صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
پیکج کے تحت آٹے، گھی اور چینی کی قیمتوں میں تمام شہریوں کو سبسڈی دی جا رہی تھی جس میں آج سے تبدیلی کردی گئی ہے اور اب صرف انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹر شہری ہی قیمتوں میں اضافے سے مستثنی ہوں گے۔

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- an hour ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 6 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 2 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 4 hours ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 6 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 43 minutes ago

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 5 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 10 minutes ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 4 hours ago

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 2 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 2 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 5 hours ago