جی این این سوشل

جرم

گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرخان میں گزشتہ روز گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا۔

گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد شریف کو گرفتار کیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

واضح رہے کہ مقتول ساجد شریف چند روز قبل بیرون ملک سے واپس پاکستان آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے گھر والے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کسی رشتہ دار کے گھر گئے تھے اور اس دوران نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول کو سوتے ہوئے سر میں گولی ماری گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل میں طوفانی بارشیں، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں طوفانی  بارشیں، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا

برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔ ہزاروں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ہیلی کاپٹر کو طلب کیا گیا۔

بارشوں کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تاہم اب بھی سیکڑوں افراد گھروں کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ 60 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

برازیل کی ریاست ریوگرانڈی کے گورنر نے صورتِ حال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll