لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلمشنٹ خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کرے کیونکہ ماضی میں جو پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی ہے اس کا ملک کو بہت نقصان ہوا ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
کراچی میں خواتین کنویشن سے وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جہاں ہم آج کھڑے ہیں اس میں سے بڑا ہاتھ جنرل (ر) باجوہ کا ہے جس کے پاس بہت بڑی طاقت تھی اور میں نے اس وقت شوکت ترین کو ان کے پاس بھیجا تھا کہ ایک مستحکم حکومت کو نہ گرایا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھے اور آج ہم پولیٹیکل انجینئرنگ ہوتے دیکھ رہے ہیں جس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو اکٹھا کرنے، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو پیپلز پارٹی میں دھکیلنے،جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت لانی کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک اور گیم چل رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ عقل تو یہ کہتی ہے کہ ملک میں ایک مظبوط سیاسی حکومت لائیں جو ملک کو دلدل سے نکالے اور اگر کمزور سیٹ اپ لانا ہے تو وہ ویسے بھی نہیں چل سکتا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جن سے ہم بھیک مانگ رہے ہیں وہ پاکستان کو قسط دینے کے لیے ملکی سلامتی پر بھاری قیمت ادا کرنے کا کہیں گے اور اس پر ہم سمجھوتہ کرکے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈال کر وہ قیمت ادا کریں گے، لہٰذا ایک مضبوط حکومت آئے جس سے کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو اعتماد ہو کہ پانچ سال کے لیے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو کہتا ہوں کہ پاکستان ہم سب کے ہاتھوں سے نکل جائے گا اور ہم سری لنکا کے حالات پر ہیں، جب میں نے پہلے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی تھی تو مجھے غدار کہا گیا تھا اور اب پوری دنیا وہی بات کر رہی ہے کہ ہم اب سری لنکا بننے جا رہے ہیں جہاں لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ آٹے قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ آٹا مل نہیں رہا جس کی وجہ سے میرپورخاص میں ایک شخص آٹا لینے کے لیے قطار میں کھڑا اور زندگی کھو دی اور یہ صورتحال مزید بڑھنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئی ہے تاکہ ملک کمزور ہو اور بیرونے ایجنڈے پر ملک تکڑوں میں تقسیم ہو جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ’اسٹیبلمشنٹ خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کرے کیونکہ جو پولیٹکل انجنیئرنگ کی گئی ہے اس کا ملک کو بہت نقصان ہوا ہے۔‘
عمران خان نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ وہ کون شخص تھا جس کے فیصلے سے ملک میں ایسا بحران آیا ہے جس کی پیشن گوئی سات ماہ قبل کردی تھی۔
انہوں نے کراچی کی خواتین سے مخطاب ہوکر کہا کہ اب یہ آپ کے لیے سیاست نہیں جہاد ہے کیونکہ آپ اپنے ملک اور قوم کے لیے نکل رہے ہیں نہ کے اپنی ذات کے لیے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 9 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 13 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago





