میرا کام کرکٹ کھیلنا ہےکسی کو جواب دینا نہیں۔


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ مجھے اپنی ذمہ داری کاعلم ہے کسی کو خوش کرنےکی ضرورت نہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتیں، وائٹ بال کرکٹ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مختلف فارمیٹ کیلئے مختلف کمبی نیشن ہونا چاہیے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین پلیئنگ الیون میدان میں اتارنے کی کوشش ہوگی، نائب کپتان شان مسعود کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا,طیب طاہر اور کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرتے آرہے ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ میرا کام پاکستان کو جتوانا ہے، مجھے اپنی ذمہ داری کا علم ہے کسی کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں، میرا کام کرکٹ کھیلنا ہےکسی کو جواب دینا نہیں۔
سرفراز احمد کی کارکردگی سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے انتظار کیا مگر ہمت نہیں ہاری ،سینئر پلیئرمشکل وقت میں کھیلتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل









