امریکہ کا قرض آخری حد تک پہنچ گیا، ڈیفالٹ ہوئے تو ملک میں بدترین تباہی ہوگی: جو بائیڈن
امریکا پر قرضوں کا بوجھ اپنی آخری حد کو پہنچ گیا جس کے بعد ڈیفالٹ کے سائے وائٹ ہاؤس کے سر پر منڈلانے لگے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے سٹی مئیرزکی ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر امریکا قرضوں پرڈیفالٹ ہوا توملک کی مالیاتی تاریخ میں بدترین تباہی ہوگی۔
صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایوان نمائندگان کے اسپیکرکیون مک کارتھی سے اس مسئلہ پربات کررہے ہیں تاکہ قرض لینے کی حد بڑھائی جاسکے۔
امریکی حکومت قرض لینے کی آخری حد یعنی 31.4 ٹریلین کو پہلے ہی چھوچکی ہے اور حکومت کو مزید قرض لینے کے لیے کانگریس کو آمادہ کرنا ہوگا۔
امریکی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلن کے مطابق حکومت نے ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے 5 جون تک ڈیفالٹ کا خطرہ ٹالا جاسکے گا۔
سکریٹری خزانہ جینیٹ یلن کا کہنا ہے کہ کانگریس کو ایک حل پر بات چیت کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہونا پڑے گا بصورت دیگر امریکا جون کے اوائل سے پہلے ڈیفالٹ کرجائے گا۔
قرض کی حد کیا ہے؟
کانگریس کی طرف سے قائم کردہ قرض کی حد وہ زیادہ سے زیادہ رقم ہے جو وفاقی حکومت اپنی مالیاتی ذمہ داریوں کے لیے لے سکتی ہے۔
امریکا میں وفاقی حکومت کیلئے اپنی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے قرض کی حد اس وقت 31.4 کھرب ڈالر ہے جس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ابتک 100 سے زیادہ مرتبہ ترمیم کی جاچکی ہے۔
قرض کی آخری حد کو چھونے کا مطلب یہ ہے کہ امریکی حکومت اب اس وقت تک مزید رقم قرض نہیں لے سکتی جب تک کانگریس قرض حاصل کرنے کی لِمٹ یعنی حد کو بڑھانے پر راضی نہ ہو جائے جبکہ کانگریس میں پہلے ہی حالات کشیدہ ہیں۔

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 4 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 2 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 7 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 11 minutes ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 3 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 6 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 3 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 4 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago