جی این این سوشل

تجارت

شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،ایل پی جی 240 روپے پر فروخت

گیس کی بندش عوام کےلئے سخت اذیت کا سبب بن چکی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،ایل پی جی 240 روپے پر فروخت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: جی این این کے مطابق گیس کی بندش عوام کےلئے سخت اذیت کا سبب بن چکی ہے،گھریلوصارفین بھی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،گیس لوڈشیڈنگ کے باعث عوام باہر سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہتی ہے۔

گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان بھی گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ،کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد 240 روپے تک جا پہنچی ہے، عوام ایل پی جی کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں بھی گیس بحران کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تک جبکہ نواحی علاقوں میں گیس کا آنالوگوں کیلئے ایک خواب بن گیا ہے، 

عوام میں ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔کاروباری حضرات کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس بحران پر جلد از جلد قابو پائے تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔

پاکستان

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

قومی ہاکی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،قومی ہاکی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی۔ دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول کیے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکاتھا۔

جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے فتح دلوائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔

مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر مہیا کی جائے گی، آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے گی، وزرا اور دیگر کی مراعات کم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی تھی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل رہی، دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال جاری تھی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

جبکہ میرپور میں گزشتہ روز مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی خاورعلی ، تحصیلدار رضوان لطیف سمیت 28اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll