Advertisement

نقیب اللہ قتل کیس ،راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان بری

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیاگیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 23rd 2023, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نقیب اللہ قتل کیس ،راؤ  انوار سمیت دیگر ملزمان بری

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیاگیا ہے۔
سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا گیا،عدالت نے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد کو ناکافی قرار دے دیاہے۔

پراسیکیوشن کے 7 گواہ پولیس کو دیئے گئے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔

پس منظر

نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود کی درج کرائی ایک ایف آئی بھی تھی جس میں کہا گیا کہ 3 جنوری 2018 کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ان کے بیٹے نقیب اللہ اور دیگر دو افراد حضرت علی اور قاسم کو اٹھاکر لے گئے، 6 جنوری کو حضرت علی اور قاسم کو تو چھوڑ دیا گیا لیکن نقیب اللہ کو قید رکھا گیا۔

محمد خان محسود (مرحوم) نے موقف اختیار کیا کہ 17 جنوری کو ٹی وی اور اخبارات سے انہیں معلوم ہوا کہ ان کا بیٹا ایک جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

عدالت نے راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر 25 مارچ 2019 کو فرد جرم عائد کی تھی اور ملزمان کے خلاف 60 گواہان پیش ہوئے تھے۔

مزید تفصیلات جاری ہیں....

Advertisement