اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی پر اعتراضات بلا جواز ہیں

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی پر اعتراضات بلا جواز ہیں۔
محسن نقوی نیب زدہ نہیں، انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر پرویز الٰہی بھی شور مچار ہے ہیں، اگر یہ عدالت میں جاتے ہیں تو یہ قانونی جنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بننا تھا تو پہلے ہی استعفے نہ دیتے اس وقت ہی بن جاتے ، پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن کو گالی دیتے ہیں اور ساتھ ہی اس سے انصاف مانگتے ہیں، پہلے جنرل باجوہ (ر) کے نام کی مالا جپتے تھے اور اب دیکھ لیں کیا کہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے اپنے بیان میں عمران خان کے محسن رضا نقوی بارے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمارے دیئے ہوئے ناموں پر اعتراض کیا، پی ٹی آئی نے جس بیورو کریٹ کا نام لیا اس نے خود ہی معذرت کرلی، کوئی بھی نارمل دماغ رکھنے والا انسان اس طرح کے فیصلے نہیں کرتا جس طرح عمران خان کرتا ہے،عمران خان کسی کا نہیں، نہ ملک کا ہے نہ اپنے محسن کاہے۔
شرم و حیا والی چیز عمران خان میں نہیں ، یہ ایک فیل پراجیکٹ ہے،عمران خان اپنے فیصلے واپس لینے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگاتے ،عمران خان جب بھی ایم این اے بنا اس نے استعفیٰ دیا۔
الیکشن کمیشن نے آئینی و قانونی طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی،نگران وزیر اعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

راولپنڈی : ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
- 30 منٹ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ
- 2 گھنٹے قبل

امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کےمعاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسزمیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی
- 4 گھنٹے قبل

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کا 15 نومبر سے صوبے بھر میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار،غیر متزلزل حمایت پر شکریہ
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب بھر کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست، صبح کے وقت فضائی آلودگی کی شدت برقرار
- 5 گھنٹے قبل

بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- ایک گھنٹہ قبل
یوٹیو بر ڈکی بھائی کی اہلیہ نے سائبر کرائم ایجنسی کے 9 آفیسروں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی نواجوان نے یو اے ای کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی، رقم کہاں خرچ کرنے کا اعلان کیا؟
- 40 منٹ قبل





.jpg&w=3840&q=75)




