Advertisement

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ 25 ویں کیس میں بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے ایک اور مقدمےکا فیصلہ سنا دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 25 2023، 1:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ 25 ویں کیس میں بری

عدالت نے عدم شواہدکی بناء پر عذیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیےگئے،گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔

پولیس کے مطابق عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر مخالف گینگ کے عمران  نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا، ملزمان نے 2012 میں فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیا تھا، ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہےکہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں، عزیر بلوچ اب تک 25 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

Advertisement