جی این این سوشل

تفریح

شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم

شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بدھ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں.

ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق پٹھان کو 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز کیا جائے گا، یہ پہلی انڈین فلم ہے جو اتنے ملکوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. بھارت میں یہ فلم پانچ ہزار سکرینوں پر دکھائی جائے گی جب کہ اوور سیز اسے 2500 سکرینوں پر لگایا جائے گا. یہ فلم ٹکٹوں کی ایڈوانس فروخت کی مد میں 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے. 

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

آج (جمعہ) کواسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور جرائد کی رپورٹس پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اور اوپر کی سمت دکھاتی ہیں، موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، غیر ملکی ترسیلات زر اور ملک کی مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس سب کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جس سے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll