تجارت
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں سونے کا بھاؤ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
-1280x720.jpg)
جرم
اسامہ ستی قتل کیس: 2 اہلکاروںکو پھانسی، 3 کو عمر قید کی سزا
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسامہ ستی قتل کیس کے 2 اہکلاروں کو سزائے موت جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا، ملزمان افتخار احمد، سعیداحمد، شکیل احمد اور محمد مصطفی کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے افتخار احمد اور محمد مصطفی پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
پس منظر:
واضح رہےکہ اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو اسلام آباد میں سری نگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
تجارت
پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا
پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوںکے کرایوں میںایک بار پھربڑا اضافہ کردیا جو(آج) 6 فروری سے فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر ریلوے کے کرائے بھی بڑھادئے گئے ۔
ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں مختلف شہروں کے مابین چلنے والے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تقریباً8 سی10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے جس پر آج 6 فروری 2023سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والے کوہاٹ ایکسپریس کے کرایہ میں بھی تقریباً نو(9) فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کا یکطرفہ کرایہ اب 350 روپے سے بڑھ کر 380 روپے ہوگیا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق نومبر2021 سے جنوری 2023 تک پندرہ ماہ کے عرصہ میں پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مجموعی طورپر65 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
کھیل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی
سرفراز الیون نے بابر الیون کو شکست دے دی

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی۔
نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔
185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاہد آفریدی بھی 25 رنز ہی بن سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے، افتخاراحمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی نہایت شاندار جارحانہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
افتخار احمد نے پشاور زلمی کے کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اپنی اننگز کو یادگار بنا دیا۔
پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا، 278 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تفریح 2 دن پہلے
کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
پاکستان ایک دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ