ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے کہا کہ بس پانچ دس منٹ میں فیصلہ سنا دیتا ہوں۔


اسلام آباد عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، پولیس کی جانب سے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 27 تاریخ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس درج کیاگیا ہے ۔
اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ ہونے پررہنماتحریک انصاف فواد چودھری کاعدالت سے کہنا تھا کہ جب تک فیصلہ نہیں آتا مجھے فیملی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے کہا کہ بس پانچ دس منٹ میں فیصلہ سنا دیتا ہوں۔ عدالت نے فیصلے تک فواد چوہدری کو فیملی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔ فواد چوہدری کو کمرہ عدالت سے ہتھکڑی لگائے ہوئے بخشی خانہ منتقل کر دیا گیا۔
اہل خانہ سے ملاقات کے بعد فواد چودھری کو میڈیکل کے لیے پمز لایاگیا۔کارڈک سینٹر میں موجود ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دے دیا۔
دوسری جانب فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ تحریر کر لیا گیا ۔عملہ فیصلے کا پرنٹ نکال کر جج کے دستخط کرانے لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں :-مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا، لیکن رویہ افسوسناک تھا، فواد چوہدری
اسلام آباد میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے سے قبل کمرہ عدالت چھوٹا ہونے کی وجہ سے سماعت کی جگہ تبدیل کی گئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی، پولیس افسر کی جانب سے احاطہ عدالت کو چیک کرنے کے بعد فواد چودھری کو منہ پر سفید چادر سے ڈھانپ کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں سے کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ آپ کی فواد چودھری سے ملاقات بھی کروائیں گے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی کے وکلاء نے فواد چودھری کی ہتھکڑی کھوکنے کی استدعا کی، فواد چودھری نے عدالت سے کہا اسلام آباد پولیس کو کہیں کہ اس طرح نہ کریں، باہر 1500 پولیس والے ہیں، مجھے ہتھکڑی لگائی ہوئی، میں سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، پانچ منٹ فیملی سے بات کرنی ہے اور پانچ منٹ اپنے وکلاء سے۔
مزید پڑھیں :- حکومت عمران خان کی گرفتاری کے لئے میٹنگ کر رہی ہے، شیخ رشید
جس کے بعد الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا، اپنے دلائل میں انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کروانے کے تمام اختیارات ہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کیا جا رہا، ملزم نے شہریوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی، یہ عوام کیلئے رول ماڈل ہیں، ان کی تقریر کا مقصد گروپس کو اشتعال دلانا تھا۔
وکیل سعد حسن نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کی تقریر کرنے کا مقصد سب کو اکسانا تھا، فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے گھروں تک پہنچیں گے، ان کا مقصد الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت کو فروغ دینا تھا، ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعات بھی شامل ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبران کو دھمکایا جا رہا ہے، پہلے ریمانڈ کیلئے ملزم کو پیش گیا ہے، مزید تفتیش کرنی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ عدالت کے سامنے مواد رکھ سکتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو پرائیویٹ لوگوں کی جانب سے دھمکی آمیز خط لکھے جا رہے ہیں، میں وہ مواد عدالت کو چیمبر میں دکھا سکتا ہوں، پبلک میں نہیں، فواد چودھری کے خلاف کافی الیکٹرانک مواد موجود ہے، میں الزامات پڑھ رہا تھا تو فواد چودھری انشاللہ ماشاءاللہ کہہ رہےتھے۔
مزید پڑھیں :-اسلام آباد : فواد چوہدری کو چہرہ ڈھانپ کر ایف ایٹ کچہری پہنچا دیا گیا
وکیل سعد حسن نے مزید کہا کہ فواد چودھری نے جو تقریر میں کہا وہ انہوں نے مانا بھی ہے، کیا فواد چودھری کے حوالے سے فیصلہ کرنا درست نہیں، ان کی تقریر کے پیچھے لوگوں کا معلوم کرنا ہے، ان کی تقریر کے پیچھے ایک مہم چل رہی ہے، فواد چودھری کے بیان پر پولیس کو ابھی تفتیش کرنی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حالت اس وقت منشی کی ہے، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا تو الیکشن کمیشن کی حالت منشی کی ہوئی ہوئی ہے، جس پر عدالت نے فواد چودھری کو کہا کہ آپ ایک جانب آ جائیں، دوسرے فریقین کو دوسری طرف آنے دیں۔
فواد چودھری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے خلاف مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل کی ہیں، مجھے نیلسن منڈیلا، ابو الکلام آزاد جیسے بڑے رہنماؤں کی صف میں شامل کر دیا ہے، اس ایف آئی آر کو خارج کرنا چاہئے، یہ بنتی نہیں ہے، بغاوت کی دفعہ بھی مقدمہ میں لگا دی گئی ہے، آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف بھی ایسی ہی باتیں ہوتی تھیں۔
مزید پڑھیں :-صدرعارف علوی کی عمران خان سے ہنگامی ملاقات ،انتہائی قدم سے روک دیا
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرے خلاف تو مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، ایسے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی، کوئی تنقید نہیں کر پائے گا، میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں، جو میں بات کروں وہ میری پارٹی کی پالیسی ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ جو میں بات کروں وہ میرا ذاتی خیال ہو، الیکشن کمیشن نہ ملک کی اسٹیٹ ہے نہ حکومت ہے۔
انہوں نے کہا اس ایف آئی آر کو قانونی ڈاکیومنٹ مان لیا گیا تو یہ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، ان کے دلائل کو مان لیں تو اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی پالیسی یا ادارے پر تنقید ہو تو بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا، میں کسی اجتماع سے خطاب نہیں کر رہا تھا، میڈیا ٹاک کر رہا تھا، میں دھمکی نہیں دے رہا تھا ، سمجھا رہا تھا، مجھے اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا، لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔

ایشیا کپ: پاک-بھارت مقابلے کے دوران بی سی سی آئی حکام کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 25 منٹ قبل

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 34 منٹ قبل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 9 منٹ قبل

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 5 منٹ قبل

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 جوان شہید،35 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل