جی این این سوشل

کھیل

شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ قوالی نائٹ،سرفراز کی گلوکاری

شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تصاویروائرل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شان مسعود کی اہلیہ کے ہمراہ قوالی نائٹ،سرفراز کی گلوکاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر شان مسعود کی شادی کے سلسلہ میں قوالی نائٹ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد نے گلوکاری بھی کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)

کرکٹر شان مسعود حال ہی میں اپنی دوست نیشے کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، شان کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)

پاکستانی قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود کی اہلیہ نیشے کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آگئیں جس میں شان کووائٹ سوٹ پر بلیک واسکٹ جبکہ ان کی اہلیہ نیشے کو لال رنگ کا دلفریب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)

شان مسعود کا ولیمہ جمعہ کے روز کراچی میں ہوگا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)

 شان مسعودان کی نیشے سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے، وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

شان مسعود کے مطابق جب سے نیشے ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

 

دنیا

عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

خلیجی ملک سلطنت عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے معمولاتِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے جب کہ کسی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلطنت عمان میں طوفانی بارشوں سے 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیو نے تلاش شروع کردی۔

سیلابی ریلہ مرکزی شاہراہ پر آگیا اور درجنوں گاڑیوں کو بہا لے گیا جس میں ایک اسکول کی بس بھی شامل ہے۔ بعد ازاں ان گاڑیوں سے درجن سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے، وزیر اعلی کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔

راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کی قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور بہت جلد اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو اسے ذہنی مریض قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ہے ہم اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی. ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا ہوا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ فارم 47پر بنا ہواہے، میرے معاملات اس ہی کابینہ سے ہونے ہیں، جب اپنی ڈیل کے مطابق ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، ججز نے جو خط لکھا اس کے بعد ہر چیز ظاہر ہوچکی ہے، تمام فیصلے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے، یہ بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، ان کو لگتا ہے یہ بے وقوفوں کی طرح قوم کو دھوکہ دے دیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی وزیر جارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران  اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے  کی  سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کا دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا تاہم اس کے باوجود دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں تہران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد بھی اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔  گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہم نے اپنے سفارتی رد عمل کو اس کوشش میں مربوط کیا ہے کہ طاقت اور حکمت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ بنے رہیں۔

عراق کے نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ عراق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی ایک وسیع جنگ میں بدل سکتی ہے اور پھر اس سے بین الاقوامی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll