کھیل
بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دوسرا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہی دن میں دوسرا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے

آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے بعد"سرگار فیلڈ سوبرز "کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا ہے ۔
بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے، بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔
پاکستان
وزیر اعلٰی بلوچستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہو گا ،بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی

کوئٹہ : کوئٹہ میں 56 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا جیالہ ہی ہو گا ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بلوچستان میں جتنے ذخائر ہیں سب یہاں کی عوام کیلئے ہیں کوئی ان کو ان سے چھین نہیں سکتا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی لے کر آئے گی ، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کی بجائے قوم کی خدمت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی ۔
کہا کہ ہم اکثریت سے انتخابات جیتیں گے جیالے جشن کیلئے تیار رہیں ۔
پاکستان
نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں

سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کےلئے وظائف کی منظوری دے دی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء سے ہاسٹل واجبات سمیت فیس معاف کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان پہلے دن سے کھڑا ہے اور فلسطین سے محبت پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں۔
دنیا
سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور
اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
تجارت 2 دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا