اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بےمثال ہے ، انہوں نے کورونا کے باوجود بھی ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ 10 ماہ سے مسلسل ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ مارچ میں ترسیلات زر کا حجم 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس پر ہم بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔
The love & commitment of Overseas Pakistanis to Pakistan is unparalleled. You sent over $2bn for 10 straight mths despite Covid, breaking all records. Your remittances rose to $2.7bn in Mar, 43% higher than last yr. So far this fiscal yr, your remittances rose 26%. We thank you
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 12, 2021
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کی ترسیلات فروری 2020ء کے مقابلے میں یہ 24.2 فیصد زائد رہیں۔جولائی تا فروری مالی سال 21ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات 18.7 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔جولائی تا فروری کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24.1 فیصد زائد رہیں۔ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات مالی سال 2021 میں جولائی تا جنوری 13 ارب 89 کروڑ رہی جو ملک کی ترسیلات زر پر بڑھتے ہوئے انحصار کی عکاسی کرتی ہے۔
اس عرصے میں متحدہ عرب امارات سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برطانیہ سے 2.2 ارب اور امریکا سے 1.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ ترسیلات زر کے لیے پاکستان حکومت اور اسٹیٹ بینک مسلسل آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ترسیلات زر میں متواتر اضافہ بڑی حد تک بینکاری ذرائع کے بڑھتے استعمال کا عکاس ہے، باضابطہ ذرائع سے رقوم کی آمد کے فروغ میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی کوششیں شامل ہیں۔ رقوم کے تبادلے کی مارکیٹوں میں نئے ضوابط متعارف کروائے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 8 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 8 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 4 گھنٹے قبل