وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے معاشی ماہرین لے آئیں، اعدادوشمار پر براہ راست بات کر لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تباہی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں اپنی سیاست کی قربانی دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ ڈکلیئر کیا گیا اور پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو گردشی قرضہ 503 ارب تھا جو 1148 ارب پر چھوڑا،عمران حکومت نے 4سال میں گردشی قرضہ 2067 ارب پر چھوڑا، عمران خان نے کہا یوریا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں حالانکہ قیمت وہی ہے ، عمران خان نے کہا انہوں نے 55 لاکھ نوکریاں دیں، اس کا کوئی ثبوت پیش کریں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے، عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، عمران نیازی میں آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل





