جی این این سوشل

پاکستان

سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قرارداد میں کہا گیا ایوان بالا واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا اپنی بین الاقوامی اور سفارتی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں معاملے پر کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، مشاہد حسین سید سمیت مختلف جماعتوں کے سینٹیرز کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹرعرفان صدیقی نے دنیا میں اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دنیا

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے مختلف جنوبی افریقہ کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کافیصلہ کیاہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ اکانومی دستاویزکی تیاری کے بعدوہ عالمی عدالت انصاف میںسرکاری طورپر شمولیت کاحلف نامہ جمع کرائیںگے جس کامقصد اس سیاسی فیصلے پرعملدرآمدکراناہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کاملک ہرصورت میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ 

صدرمملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل کو منظورہوا تھا۔ صدرمملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll