کھیل
شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام
کھیل کے میدان میں خواتین کیلئے ایک بہت بڑی امید ہیں

شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کی اور خصوصی پیغام جاری کیا۔
- You are the much needed hope for all the women in sports. Super proud of you for all you have achieved in your career. You're an inspiration for many, keep going strong. Many congratulations on an unbelievable career... pic.twitter.com/N6ziDeUGmV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 27, 2023
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں خواتین کیلئے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔

سعودی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا ہے اب پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شاہ سلمان کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران اُمت مسلمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لیے رواں سال کا مقدس مہینہ امید اور امن کا باعث بنے گا۔
شاہ سلمان کی طرف سے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے والے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین اپنی عبادات آرام اور سکون کے ساتھ ادا کریں۔
پاکستان
شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ کھنہ میں شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں کیا الزام لگایا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ الزام یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج کیا گیا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سازش کا گواہ کون ہے؟ دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا۔ فی الحال عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمارے خلاف بہت سے کیسز چل رہے ہیں۔ کوئی لمبی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے 10 اپریل تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ 23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔
#SBP to remain closed for public dealing on Friday, March 24, 2023 for the purpose of Zakat deduction.
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
Details: https://t.co/GqD7KqeGY4 pic.twitter.com/cE8DZzWERe
اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نئے مقدمات
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند