سکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آوروں کے بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا


پشاور: انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی، سکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آوروں کے بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی بھی برآمد کی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 19جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور داخل ہوا تھا، اس حملے میں دہشت گرد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
بعد ازاں فورسز نے دہشت گردوں کی گولیوں کے خول اور جسم کے اعضا کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجا تھا۔
ٹی ٹی پی رکن عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی، 23جنوری کو خودکش حملہ آور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑا گیا، 27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو حراست میں لیا گیا۔

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 10 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 14 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 15 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 16 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 15 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 10 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 16 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 16 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 9 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 15 hours ago