جی این این سوشل

پاکستان

ہمیں بتایا جائے فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے؟ حبا چودھری

میں اور میرے بچے بھی پریشان ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمیں بتایا جائے فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے؟ حبا چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے؟ میں اور میرے بچے بھی پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج مجبور کیا گیا میں یہ تصویر لے کر آؤں،ہمارے ارادے اور جذبات کم نہیں ہوں گے۔

میں کسی پارٹی کی سائیڈ نہیں لے رہی، مجھ سے کسی حکومت شخصیت نے رابطہ کرنے کی کوشش بھی نہیں کی

پاکستان

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کےلئے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا،جبکہ پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290،

ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے حکومت  کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے تحقیقات کرانے کا حکومتی اعلان مسترد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے، ریلی کا ایک ہی مقصد عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا، معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، آج بھی ہم عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کا بنانے کا اعلان اکثریت سے مسترد کر دیا ۔ 

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خط سپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں سپریم کورٹ اس مسئلے کو قالین کے نیچے نہیں دبائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

ماسکو: روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll