جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لاہور:پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا آٹھواں سیزن دو ہفتوں بعد شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں ٹی 20کے دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 8میں جہاں پاکستانی سٹارز بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، شاداب خان ودیگر کھیل رہے ہیں وہیں جیسن رائے، ڈیوڈ ملر، راشد خان، الیکس ہیلز اور ونندو ہسارنگا جیسے بین الاقوامی سٹارز بھی پی ایس ایل 8میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8میں کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان میں سب سے بڑی کیٹیگری ’پلاٹینم‘ ہے، جس میں شامل ہر کھلاڑی کو 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً 4کروڑ 44لاکھ روپے)معاوضہ دیا جائے گا۔اس کیٹیگری میں بابر اعظم(پشاور زلمی) ، شاہین آفریدی (لاہور قلندر) ، محمد رضوان (ملتان سلطانز) ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سام بلنگز (لاہور قلندرز) اور ٹیمل ملز (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل ہیں جو پی ایس ایل 8کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔

پاکستان

مینڈیٹ چور نہ پکڑنے کی و جہ سے 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، صدر پی ٹی آئی سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مینڈیٹ  چور نہ پکڑنے کی و جہ سے  21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری ہوئی، مینڈیٹ کے چور نہیں پکڑے گئے تو 21 اپریل کو سرے عام ڈاکا ڈالا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8فروری کو رات کو چوری کی گئی تھی، 21 اپریل کو مینڈیٹ پر دن میں ڈاکا ڈالا گیا. پورے پنجاب کی نشتیں ضمنی انتخابات میں ڈاکے سے جیتی گئیں، جب تک یہ مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملے گا کپتان باہر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 اپریل بروز جمعہ کو پورے پاکستان کی طرح سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، ہر حلقے اور ہر تحصیل کی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے ، 8 فروری کو مینڈیٹ کی چوری اور 21 اپریل کے ڈاکے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، تمام صوبائی تنظیم، ڈویزنل اور ضلعی تنظٰمیں کارکنوں کے ہمراہ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں. ملک میں فسطائیت کے خاتمے کے لئے سندھ کی عوام باہر نکلے، حقیقی آزادی اور کپتان کی رہائی کی لئے پوری قوم باہر نکلے. 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

تیمور ایوانوف پر یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں گئیں۔اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو مطلع کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیمور ایوانوف پر یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری یوکرین میں جارحیت کے دوران ایک غیر معمولی اقدام ہے۔
روسی حکام کی جانب سے روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی رشوت سے متعلق زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع تیمورایوانوف کو ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 290 کے سیکشن 6 کے تحت جرم کرنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا سیاست سے بریک کا اعلان

دو ماہ کے لیے وہ سیاست سے دور ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے، شیخ رشید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا سیاست سے بریک کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے دو ماہ کے لیے وہ سیاست سے دور ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیے گئے ہیں۔ میرا کیس سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر بنایا گیا ہے، اگر سزا بنتی ہے تو دے دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے بلو رانی کا نام استعمال کیا ہے۔ بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ تھے تب شکایت کرتے تو کیس کی بات تھی، میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ  نظیر بھٹو نے میرے خلاف کلاشنکوف کا ایک کیس کیا تھا جس میں مجھے 7 سال سزا ہوئی تھی اور اب میرے خلاف کل 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیئے گئے ہیں میری زندگی میں اس کا فیصلہ نہیں آسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔ نواز شریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئے ہیں، عوام صرف دو مہینے انتظار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تعلق تھا اور ہے۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll