Advertisement
علاقائی

پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 1st 2023, 1:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

گجرات: سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے،  

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے چوہدری پرویزالٰہی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے،  پنجاب پولیس رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپامارا پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی اور انکے بیٹے مونس الٰہی گھر پر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں، پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے مؤقف دینے سے انکار کیا گیاصرف گھریلو ملازمین گھر پر موجود ہیں، اب تک یہ بتایا نہیں گیا کہ پولیس نے کارروائی کس مقصد کے تحت کی ہے۔

Advertisement