Advertisement
تفریح

اداکاری پہلی محبت جب کہ بیٹی پہلی ترجیح ہے، عالیہ بھٹ

بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکاری ان کی پہلی محبت ہے لیکن بیٹی اب پہلی ترجیح بن گئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 1st 2023, 11:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکاری پہلی محبت جب کہ بیٹی پہلی ترجیح ہے، عالیہ بھٹ

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں اس وقت میری نمبر ون ترجیح میری بیٹی ہے جس سے میں گہری محبت کرتی ہوں۔ لیکن میری پہلی محبت، آپ کہہ سکتے ہیں کہ اداکاری ہے جو میرا کام ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش گزشتہ سال 6 نومبر کو ہوئی تھی۔  دونوں نے بچی کا نام راہا رکھا ہے۔

انہوں نے اب تک اپنی بیٹی کا چہرہ سامنے کسی کو نہیں دکھایا ہے کیونکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسے 2 سال کی ہونے تک دنیا سے پوشیدہ رکھیں گے۔

Advertisement