جو بھی الیکشن کو 90 دن سے آگے لے کر جائے گا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا:عمران خان
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی الیکشن کو 90 دن سے آگے لے کر جائے گا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا۔


انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی آڑلے کر الیکشن میں تاخیرکرنا ملک کے ساتھ زیادتی ہو گی، گورنر کے خط سے خدشات بڑھ گئے ہیں، دہشت گردی پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری کو گرفتار کر کے پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، نگراں حکومت ہم پر تشدد کرنے کیلئے لائی گئی ہے، کل پرویز الٰہی کے گھر پولیس بھجوا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملے کی جے آئی ٹی کا سارا ریکارڈ سیل کر دیا گیا، ان سب کے پیچھے کون ہے جو اتنا طاقتور ہے؟ جے آئی ٹی کی 16 دسمبر کی فرانزک رپورٹ میں 2 شوٹرز کا ذکر ہے، 3 جنوری کی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے 3 شوٹرز تھے، نگراں حکومت جے آئی ٹی کے معاملات میں مداخلت کررہی ہے، ان افسران کو لگایا جا رہا ہے جو اینٹی پی ٹی آئی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل پر ڈال دیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں جو افسران زرداری کے ساتھ ملے ہیں ان کے نام بھی معلوم ہیں، ایف آئی آر کروانا میرا حق ہے، مجھے دہشت گردی کے ذریعے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری نے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کر دیا، عدالت آصف زرداری سے پوچھے کہ آپ کی کوئی ساکھ ہے جو متاثر ہوئی ہے؟ ساری دنیا میں آصف زرداری مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں، چاہتا ہوں میرے خلاف آصف زرداری ضرورعدالت جائیں، عدالت میں میرے پاس آصف زرداری کے خلاف پوری کتاب ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مشرف نے انہیں این آراو ون اور جنرل باجوہ نے این آراوٹو دیا، حکومت میں آکرانہوں نے اپنے کرپشن کے کیسزختم کیے، اپنے 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کروائے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے عوام مسائل کا شکار ہو گئے ہیں، ابھی ملک میں مزیدمہنگائی آنی ہے، آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، ہم 16 ارب ڈالرز کے ذخائر چھوڑ کر گئے تھے آج 3 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں، ابھی پیٹرول اور ڈیزل مزید بڑھے گا، گیس اور بجلی کی قیمتیں اور اوپر جائیں گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے افغانستان کیلئے جنگ لڑی، 30 سال پہلے قبائلی علاقوں پر ایک کتاب لکھی، پروپیگنڈے کے ذریعے کسی کی جنگ کو اپنی جنگ بنایا گیا، یہ جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے اس کیلئے ڈالرز لیے، 2001 میں امریکہ افغانستان میں گیا تو سب کو پتہ تھا اس کا ردعمل آئے گا، قبائلی علاقہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت پرامن تھا، قبائلی علاقے میں فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی تھی، میں نے اسمبلی میں کہا کہ قبائلی علاقے کی تاریخ پڑھ لیں، میری جماعت اور ایم ایم اے نے امریکی مداخلت کی بہت مخالفت کی تھی، 2002 میں پشتونوں نے ایم ایم اے کو ووٹ دیا اور بتا دیا کہ وہ امریکہ کے خلاف ہیں، ہم امریکہ کی جنگ میں پڑتے گئے تو ردعمل آتا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلی بار ٹی ٹی پی کا نام سنا، مجھے طالبان خان کہا گیا، اس کے بعد ڈرون حملے شروع ہوئے جو آہستہ آہستہ بڑھتے گئے، قبائلی علاقے میں ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جاتے تھے، ہماری حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا، ہماری حکومت آئی تو افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں معاونت کی، ہمارا مؤقف تھا افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا، ہم نے پوری کوشش کی کہ بات چیت ہو لیکن فیل ہو گئے، اشرف غنی صدر تھے تو میں خود بھی کابل گیا تھا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نےانتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 18 منٹ قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 3 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- ایک گھنٹہ قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 33 منٹ قبل

ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، عباس آفریدی کپتان مقرر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 28 منٹ قبل