جی این این سوشل

تفریح

دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس، عامر لیاقت کی بیٹی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتی، ایف آی اے وکیل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس، عامر لیاقت کی بیٹی کو  عدالت میں پیش ہونے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس  میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ بیٹی دعا عامر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جہاں ملزمہ دانیہ شاہ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے مدعی مقدمہ دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

ایف آئی کے وکیل نے موقفپیش کیا کہ  مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتی ہیں، مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔

ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھادیئے۔ لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں موجود ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کیا جائے، مدعی مقدمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

پاکستان

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، ابراہیم رئیسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی،تہذیبی،مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں اور دونوں ممالک علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بھی سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں، شہباز شریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے آسٹریلوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان اور آسٹریلیا کے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کریں۔ وزیر اعظم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں جن میں طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آسٹریلوی دفاعی حکام کے پاکستان کے دوروں سمیت آئندہ دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
 آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نشان دہ ترجیحی شعبوں سمیت کھیلوں، بالخصوص کرکٹ اور ہاکی اور ثقافتی تعاون کو بھی مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانی سکیورٹی گارڈز کی بہادرانہ کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے سڈنی میں ایک حملے کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ اس حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔اس حملے میں پانچ خواتین جاں بحق ہوئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll