جی این این سوشل

تفریح

کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر

ہاظم بنگوار نے حال ہی میں کراچی کے علاقے ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کا چارج سنبھالا ہے۔ ان کی سوشل لائف پر نظر ڈالی جائے تو یقین نہیں ہوتا کہ ایسا فیشن ایبل اور گانے بجانے کا شوقین بھی بیوروکریٹ ہو سکتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیورو کریسی کے بارے میں اکثر یہی تاثر ہوتا ہے کہ یہ انتہائی سنجیدہ طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں جو پولیس کی بھاری سیکیورٹی اور بڑے پروٹوکول میں چلتے ہیں اور یہی ماحول اپنے اردگرد ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔

 

لیکن کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار نے اس رائے کو غلط ثابت کر دیا ہے، ہاظم بنگوار سابق ڈی آئی جی کے صاحبزادے ہیں اور امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں، ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔

 

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

ہاظم بنگوار کی انسٹاگرام ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ معاشی و انتظامی مسائل پر ٹی ٹی وی مباحثوں کا بھی حصہ رہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

 

انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس پر وہ فیشن کے حوالے سے ٹپس اور اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

کسٹم اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور  راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کے باعث دنیا سے آئے ہوئے لوگ دبئی میں پھنس چکے ہیں اور اپنے ملک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll