الہان عمر کو اکثر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے الہان عمر کی برطرفی امریکہ میں ایک اہم خاتون رکن پارلیمنٹ کی آواز دبانے کے لیے کیا جانے والا پارلیمانی ظلم ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ، کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے ایک سیاہ فام اور مسلمان مگر اسرائیل نامی نسل پرستانہ حکومت پر نکتہ چینی کرنے والی الہان عمر کی برطرفی کیا خواتین، زندگی، آزادی کے نعرے کے لیے امریکی حکومت کی پاسداری کا عملی نمونہ ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے دو سو گیارہ کے مقابلے میں صرف چند ووٹوں کی برتری سے اسرائیل مخالف رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو خارجہ تعلقات کی کمیٹی سے نکال دیا۔
جمعرات کو ایوان میں ہونے والی بحث کے دوران ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے الہان عمر پر دوہزار انیس کے ایک ٹوئٹ کو بنیاد بنا کر حملے کیے تھے جس میں انہوں نے صیہونی حکومت کے حامی ارکان پارلیمنٹ کو دھن پرست قرار دیا تھا۔
الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان میں خدمات انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون ہیں اور انہیں اکثر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 منٹ قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل





