جمہوریت میں آواز اٹھائی تو ہمارے خلاف پرچے کر دئیے گئے


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنماء فیصل جاوید نے کہا کہپہلے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے تھے اب پرچے چھاپے جارہے ہیں، جمہوریت میں آواز اٹھائی تو ہمارے خلاف پرچے کر دئیے گئے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ میرے خلاف 13 پرچے چل رہے ہیں،ایک طرف ہم پر مقدمات درج کرائے جاتے ہیں تو دوسری جانب مذاکرات کی درخواست کرتے ہیں،حکمران کہتے ہیں پی ٹی آئی ہم سے بات چیت کریں لیکن حکمرانوں کا طور طریقہ ٹھیک نہیں ،ہم ان سے کیابات کریں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگوکے دوران شیخ رشید بارے بیان میں کہا کہ ہم شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید عوامی سیاست کرتے ہیں ان کو اس پر سزا دی گئی، صحافیوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں،کوئی بل لانے کی کوشش کی جارہی ہے،بل صحافی تو کیاہمارے لیے بھی قابل قبول نہیں۔
ملک میں جوہورہاہے وہ بھی سب کیسامنے ہے، ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے،مخالفین پر مقدمات سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن ضروری ہیں۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل



