سابق صدرمملکت اور آرمی چیف پرویزمشرف کو کراچی کے آرمی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔


نمازجنازہ میں موجودہ اور سابق اعلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماوں نےشرکت کی جبکہ نمازجنازہ ملیرکینٹ کے پولو گروانڈ میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف سمیت قریبی عزیزواقارب شریک ہوئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ احسان الحق،سابق آرمی چیفس جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگرسینئرعسکری حکام بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار، وفاقی وزیرامین الحق اور سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم بھی جنازہ میں شریک ہوئے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور سید انور محمود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
پرویزمشرف طویل علالت کےبعد پانچ فروری کو دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 12 منٹ قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 41 منٹ قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 2 منٹ قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل