شادی میں موجود مہمان بھی ’کون بچائے گا پاکستان،عمران خان عمران خان ‘ کے نعرے لگائے جبکہ ’میاں دے نعرے ‘ پر خاموشی چھا گئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ویسے تو عالمی شہرت یافتہ ہیں تاہم وہ پہلے سیاستدان ہیں جنہیں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بےپناہ مقبولیت ملی۔
گذشتہ سال جب عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا تو عوام سڑکوں پر آ گئی۔بعدازاں عمران خان نے جب جلسے کرنا شروع کیے تو اس میں بھی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عمران خان نے جب بھی احتجاج کے لیے کال دی تو لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔بقول پی ٹی آئی رہنماؤں کے یہ عمران خان کی مقبولیت کا ہی خوف ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔
اب تو عمران خان کا جنون شادیوں تک پہنچ چکا ہے۔حال ہی میں شادی کی تقریب کے دوران کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن کو ’عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سپ صورتحال بھی دیکھنے میں آتی ہے جب کہا جاتا ہے کہ ’میاں دے نعرے ‘ جس پر خاموشی چھا جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شادی میں موجود مہمان بھی ’کون بچائے گا پاکستان،
عمران خان عمران خان ‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کی آخری امید عمران خان ہیں. ہر گھر گھر میں بس عمران خان کی ہی گونج سنائی دی جارہی یے۔
اس قوم کی آخری امید عمران خان ہیں. ہر گھر گھر میں بس عمران خان کی ہی گونج سنائی دی جارہی یے. مائنس ون کرنے کے خواب دیکھنے والوں تم جتنا مائنس کرنے کی کوشش کرو گے تو یہ قوم اتنا ہی ضرب دے گی pic.twitter.com/ed3Quptt6U
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 7, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ مائنس ون کرنے کے خواب دیکھنے والوں تم جتنا مائنس کرنے کی کوشش کرو گے تو یہ قوم اتنا ہی ضرب دے گی۔
۔قبل ازیں ایس نامی ادارے کے سروے میں عوام نے اپنی پسندیدہ ترین سیاسی لیڈرشپ کے حوالے سے رائے کا اظہار کیا، جس کے مطابق پی ڈی ایم کی تمام قیادت کی مجموعی عوامی حمایت کے مقابلے میں اکیلے عمران خان زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آئی آر آئی ایس نامی ادارے کے سروے میں 51 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ نواز شریف 21 فیصد اور شہباز شریف صرف 10 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکے،

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 14 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 12 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 12 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل