گزشتہ چھ ماہ سے مہنگائی میں کمی اور لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے


جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40 سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے، ہم دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرناہے، امریکا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ پر واضح کردیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں تنازع نہیں۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں گیس کی قیمتوں میں 1.50 ڈالرفی گیلن کمی ہوئی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہمیرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے،امریکا کمزور ہو رہا ہے، اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جا رہا، امریکا میں گزشتہ چھ ماہ سے مہنگائی میں کمی اور لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ میں نے صدر شی پر واضح کر دیا ہے کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں ،تنازع نہیں، صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں کیلئے سرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے، چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے۔
امریکی صدرنے مزیدکہا کہ عالمی سطح پر مضبوط معیشت پر بر قرار رہنے کیلئے ہمیں بہترین انفرا اسٹرکچر کی بھی ضرورت ہے، امریکا انفرا اسٹرکچر میں نمبر ون پر ہوا کرتا تھا لیکن پھر 13ویں نمبر پر آگیا تاہم اب ہم نے 20 ہزار منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں، ان منصوبوں میں ہائی ویز ، پلوں، پٹریوں ، سرنگوں، سمندری اور ہوائی اڈوں کی تعمیرنو شامل ہیں جبکہ صاف پانی اور تیز ترین انٹرنیٹ کے منصوبوں کیلئے بھی فنڈز جاری کیے ہیں، فنڈز کی منظوری کیلئے حمایت پر ریپبلکن دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنیوالے ریپبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 10 گھنٹے قبل