جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

ملتان: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ  میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا طاہر بیگ 32، حسین طلعت 20 اور شائی ہوپ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ عقیل حسین اور شاہنواز دہانی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘، فریدون شہریار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون شہریار جو متعدد بالی ووڈ سپر اسٹارز کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا،’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہانیہ عامر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر فریدون کے انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر پر بھی متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے پائے جاتے ہیں جو ہانیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll