جی این این سوشل

کھیل

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے، ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے مقرر 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی پہلی دو وکٹیں 16 کے مجموعے پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد ٹام کوہلر کیڈ مور اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا دیا، دونوں کے درمیان 139 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ٹام کوہلر کیڈ مور 50 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 92 رنز اور بابر اعظم 46 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کے سابق کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کی قیادت سنبھال لی ہے۔

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

تیسرے دن کا آغاز خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی رن آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو کمزور پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔

تیسرے دن کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا، لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی۔ اس وقت بنگال ٹیم کے 36 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 16، بابراعظم نے 31، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹ لیے لیکن ان کی یہ کاوش اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔

پاکستان نے اس میچ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلادیش کو اب دوسری اننگز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ میچ میں واپسی کر سکے۔ پاکستانی بولرز نے بنگلادیش کے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا ۔

اب پاکستان دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ بڑی پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

 اسلام آباد: غزہ بچاؤ مہم کی سرپرستی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس کے مؤقف کے مطابق 

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔

پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll