کھیل
پی ایس ایل سیزن 8:ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مد مقابل
پی ایس ایل سیزن 8:ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج ملتان اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل کے سیزن 8 میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہلے معرکے میں سرخرو نہیں ہوسکی۔
لاہور قلندرز نے سنسنی خیز معرکے میں ایک رن سے فتح پائی، کپتان محمد رضوان اور شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ بھی میچ ونر ہیں البتہ انھیں اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے کیلئے ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
بولرز میں اسامہ میر نے کراچی کنگز کو جوائن کرنے والے عمران طاہر کا خلاء بخوبی پُر کیا، احسان اللہ بھی اچھی فارم میں ہیں، عقیل حسین، شاہنواز دھانی اور ثمین گل کو لائن و لینتھ بہتر بنانا ہوگی۔
دوسری جانب گزشتہ سیزن کی بانسبت متوازن نظر آنے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ بھی مہم کا فاتحانہ آغاز کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا، مارٹن گپٹل اور جیسن روئے چھکے چھڑا سکتے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد اننگز کو استحکام دینے کے اہل ہیں، افتخار احمد، عمر اکمل اور محمد نواز بھی بڑا اسکور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد حفیظ متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں،پیس بیٹری میں نسیم شاہ اور محمد حسنین امیدوں کا محور ہوں گے۔
علاقائی
لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان
نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا
نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔
آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور