جی این این سوشل

دنیا

نیوزی لینڈ میں 6.1 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کا مرکز پیراپارامو قصبے سے 50 کلومیٹر دور تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ میں  6.1 شدت  کا زلزلہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویلنگٹن: سرکاری سیسمک مانیٹر جیونیٹ نے بتایا کہ بدھ کو ویلنگٹن کے قریب نیوزی لینڈ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 48 کلومیٹر تھی۔جیونیٹ کے مطابق، زلزلے کا مرکز پیراپارامو قصبے سے 50 کلومیٹر دور تھا۔

نیوزی لینڈ زلزلہ کے لحاظ سے سرگرم "رنگ آف فائر" پر واقع ہے، جو کہ 40,000 کلومیٹر طویل آتش فشاں اور سمندری خندقوں کا ایک قوس ہے جو بحر الکاہل کے بیشتر حصے کو گھیرے ہوئے ہے۔

یہ اس ہفتے شمالی جزیرے میں سمندری طوفان گیبریل نے نمایاں نقصان پہنچانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے چار افراد ہلاک، 10,000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔ 

لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی  کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمتوں  میں معمولی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll