Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں جمع،عمران خان کی گرفتاری؟

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک میں ہل چل مچ گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 15 2023، 10:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کارکنان  زمان پارک میں جمع،عمران خان کی گرفتاری؟

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک میں ہل چل مچ گئی ہے اور کارکن زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے اہم خطاب کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے۔ جس کے بعد زمان پارک میں ہل چل مچی ہوئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے رہنما بھی زمان پارک پہنچے ہیں۔ 

Advertisement