Advertisement
پاکستان

عمران خان کا حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 15th 2023, 10:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر عمران خان نے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم عمران ہیں  اور قانون پر عملدرآمد کرنے والے شہری ہیں۔ عمران خان اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں خود کو سرنڈر کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان اسلام آباد میں فریش عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں۔انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کےلیے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلئے موجودہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔عمران خان کوئی ریکارڈ یافتہ نہیں ہیں  موجودہ کیس میں شامل تفتیش ہونے کےلیے تیار ہیں ۔

واضع رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی آج سماعت کی تھی۔عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی ضمانت خارج کردی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement