جی این این سوشل

تفریح

گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’وشملے ‘ کا پوسٹر جاری

گانا 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’وشملے ‘ کا پوسٹر جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا جنہوں نے کئی سپرہٹ فلموں اور ڈراموں کے میوزک کمپوز کرنے کے علاوہ میوزک انڈسٹری کو اپنی آواز کے ذریعے ’بازی‘ اور ’ڈھولا‘ جیسے مشہور گیت دیئے۔

اب کی بار ساحر علی بگا اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک اور گیت کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساحر علی بگا نے ’وشملے‘ نام سے گیت تیار کیا ہے جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ساحر علی بگا کے ہمراہ اس گانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز بھی شامل ہے۔ اردو، پنجابی اور بلوچی زبان میں بنائے گئے گیت کو 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار ساحر علی بگا کہتے ہیں  ہمیشہ کوشش رہی کہ ایسا میوزک دیا جائے جسے لوگ پسند کریں، شادیوں پر لوگوں کو بھارتی میوزک لگاتے دیکھا۔ اس گانے کی ریلیزکے بعد لوگ خوش کے لمحات  کے دوران بھارتی میوزک کو بھول جائیں گے۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ  گلوکارہ نازیہ حسن اور ذوہیب حسن کے بعد ڈوئٹ سنگر نہیں تھے، آئمہ بیگ کے ساتھ ڈوئٹ گیتوں کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ گانے کی ویڈیو پر ڈائریکٹر عدنان قاضی نے بڑی محنت کی ہے جس میں صرف پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پاکستان

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا

 سپریم کورٹ  آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6  دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 6 دسمبر کو طلب کیے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا  اجلاس  5 نومبر کو طلب کیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔

خیال  رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور کمیشن میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمان عمر ایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی  یونٹ کمی  کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

اعلامیے  کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا  دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

انسٹا گرام  صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو  ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو  بھی پن کرسکیں گے۔

انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی  دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے  نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll