وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی


مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی۔جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے وہ پارٹی صدر کی ہدایت کی روشنی میں اب درخواستیں واپس لے لیں گے۔
پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں ن لیگ اب قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی۔ن لیگ کی قیادت یہ بھی سمجھتی ہے کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے انہیں ضمنی انتخابات میں نقصان کا سامنا ہوگا۔موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنے حلقے میں جانے میں مشکل ہوتی ہے۔پی پی قیادت بھی پی ڈی ایم کے دباؤ پر انتخابات کے بائیکاٹ کا مشترکہ فیصلہ چاہتی ہے۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی تھی۔پیپلزپارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی، پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ۔ جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم ی تجویز پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا۔ملکی آزادی سالمیت کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 days ago

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 2 days ago

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- a day ago

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 2 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- a day ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- a day ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 days ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- a day ago

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 days ago

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago



