پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف اور طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ترکیہ کے انقرہ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترکیہ کے حکام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا انقرہ ائیر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستانی عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔وزیراعظم پہنچتے ہی ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
پاکستان
غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔
دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا, جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔
موسم
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے
صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔
ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔
دنیا
امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ
ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ انکی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے، جبکہ ان کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی ایلون مسک ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
تفریح ایک دن پہلے
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟