جی این این سوشل

پاکستان

رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد  کی سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے گفتگو پر مشتمل مبینہ آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ سلام دعا کے بعد یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنائیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ جس پر غلام محمود ڈوگر کہتےہیں کہ ابھی آرڈر نہیں ہوئے۔

یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ ان کا ارادہ کیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر تو سپریم کورٹ سے ہونے ہیں، جیسے ہی وہاں سے ہوں گے ہمیں مل جائیں گے۔ ہمارے بندے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ڈاک جج صاحبان کے سائن ہونے کے بعد آتی ہے، سائن کورٹ ٹائم میں نہیں ہوتے، کورٹ ٹائم کے بعد ہی کئے جاتے ہیں۔  

یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب کافی کنسرن تھے، مگر میں نے انہیں  کہا کہ میری خبر کے مطابق ابھی تک آرڈر ڈوگر صاحب کو نہیں ملے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر رات کو آ جائیں گے، ڈاک سائن ہونے کے بعد رات کو آ جاتی ہے۔ اس پر یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گذر جائے گی؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں جس پر غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے، اللہ تعالیٰ کرم کرے۔

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔    

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔

چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll