وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے۔

سیالکوٹ میں نجی کالج کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاست دان سب ہیں، پارلیمنٹ میں مجھے 33 سال ہوگئے ہیں، میں نے 32سال میں ملک کی سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت کی زمین پر گالف کلب بنے ہوئے ہیں، ان میں سے 2 گالف کلب بیچ دیجئے پاکستان کا ایک چوتھائی قرض اتر جائے گا، ایک گالف کلب 1500 کینال پر ہے اور کرایہ 5 ہزار روپے ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اہلکاروں کی جانیں گئیں، ساری رات سیکیورٹی ادارےدہشت گردی کا مقابلہ کرتےرہے، دہشت گردوں کو2سال قبل خودملک میں بسایاگیا۔

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 10 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 11 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 7 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 11 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 9 گھنٹے قبل