عمران خان سے پرویز الہٰی کی ملاقات، الیکشن کے التوا کیخلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملاقات کی، مجموعی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے التوا کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملاقات کی، مجموعی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے التوا کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پرعمران خان اور چودھری پرویزالٰہی کی مسلم لیگ ن کی عدلیہ مخالف مہم کی مذمت کی۔ پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نااہل ٹولے نے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا، اب آئین کو پامال کر رہے ہیں۔ یہ حکمران مزید جتنے دن اقتدار میں رہیں گے ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا۔ ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کیلئے الیکشن ناگزیر ہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے بھاگ کر آئین شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اور گورنرز یاد رکھیں آئین شکنی پر آئین ہی ان کے خلاف راستہ لے گا۔
ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، عام انتخابات کے التواء اور احتجاجی تحریک پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 6 hours ago

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 5 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 3 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- an hour ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 4 hours ago

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 3 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 4 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 31 minutes ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 6 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 3 hours ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- an hour ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 6 hours ago