پاکستان
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے انکار
آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے انکار کردیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونکوا اسمبلیوں کے اناتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا ، جس میں انہوں نے ملاقات اور مشاورت کی دعوت دی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو گزشتہ روز جوابی خط بھجوایا تھا ، اس خط میں انہوں نے صدر مملکت کی جانب سے خط میں استعمال کئے گئے الفاظ پر تخفظات کا اظہار کیا تھا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ایوان صدر کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت صوبہ پنجاب و کے پی گورنرز کو خطوط لکھے ۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی ، دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے، لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا، الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے مشاورت کی، گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہ دی۔
ایوان صدر کو بتایا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ مختلف عدالتوں میں زیرالتوا ہے۔ عدالتوں میں زیرالتوا معاملے پر صدرمملکت سے مشاورت نہیں کرسکتے۔
علاقائی
لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
پاکستان
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع
پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی