الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کو عبوری فیصلے سے آگاہ کر دیا


الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے انکار کردیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونکوا اسمبلیوں کے اناتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا ، جس میں انہوں نے ملاقات اور مشاورت کی دعوت دی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو گزشتہ روز جوابی خط بھجوایا تھا ، اس خط میں انہوں نے صدر مملکت کی جانب سے خط میں استعمال کئے گئے الفاظ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
صدر مملکت نے انتکابات کی تاریخ کے لیے پیر کو اجلاس بھی بلایا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اب صدر مملکت کے ساتھ صوبوں کے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایوان صدر کو عبوری فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کو قانونی ٹیم نے ایوان صدر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تجویز ی ہے، الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کے ساتھ صوبائی انتخابات پر مشاورت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔اس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چاہیے۔
ایوان صدر کو بتایا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ مختلف عدالتوں میں زیرالتوا ہے۔ عدالتوں میں زیرالتوا معاملے پر صدرمملکت سے مشاورت نہیں کرسکتے۔

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ ہوں گے
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 3 گھنٹے قبل
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، 600 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی
- 19 منٹ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
- 4 گھنٹے قبل

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
- 4 گھنٹے قبل