Advertisement

پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز کی ہیٹرک

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 19 2023، 11:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز کی ہیٹرک

پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز اچھا نہ تھا، ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، رومان رئیس نے شان مسعود کو آؤٹ کیا۔

شان مسعود کے بعد رائیلی روسو اور محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کی۔ 12ویں اوور میں ملتان سلطان کو دوسری کامیابی رائیلی روسو کی صورت میں ملیں، اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور 95 رنز تھا۔

Advertisement
Advertisement