جی این این سوشل

جرم

کراچی ڈیفنس خیابان بدر میں سلنڈر دھماکا،1شخص زخمی

کراچی:شہرقائد کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر میں دکان میں سلنڈر دھماکا سے1شخص زخمی ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی ڈیفنس خیابان بدر میں سلنڈر دھماکا،1شخص زخمی
کراچی ڈیفنس خیابان بدر میں سلنڈر دھماکا،1شخص زخمی

ترجمان ایس ایس پی ساوتھ زبیر نذیر کے مطابق شہرقائد کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کی دکان  میں دھماکہ گیس بھرنے والے سیلنڈر کے پھٹنے کے باعث ہوا،جس کی زد میں  آکر 1 شخص زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی،پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہیں  جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ

غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا  لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی ۔

 کمشنر پی آر اے لاہور  مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے، رجسٹرڈ ریسٹورینٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ 

۔ترجمان پی آر اے  کے مطابق اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ  کرنے والوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری کئے، غیر رجسٹرڈ  تمام ریسٹورینٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتہ کا وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول  سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ، عالمی تنظیمیں

امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ، عالمی تنظیمیں

غزہ کی انسانی  صورتحال سے متعلق 8 عالمی امدادی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کردیا ، تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔

تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ کی صورتحال ڈرامائی طور پرمزید خراب ہو گئی ہے ۔

عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی جانب سے  اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا گیا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نے ہانیہ عامر سے شاہ رخ خان سے ملنے کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز۔ 
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll